بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوجی چوکی اور ہوشاپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منگل کی رات ہمارے سرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے گجلی میں قائم فوجی چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے چوکی مکمل تباہ ہوئی اور چوکی میں موجود اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بدھ کے روز ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب گونڈسرین میں پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے غفور ولد گنگزار کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے علاقائی سربراہ لاٹو سعید کے دست راست اور ڈپٹی سربراہ غفور ولد گنگزار پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ حملے کے فورا بعد پاکستانی فوج نے آکر اسے علاج کیلئے کیچ اور بعد میں کراچی منتقل کیا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ وہ ہوشاب اور گرد و نواح میں بلوچوں کی مخبری، اغوا اور قتل میں پاکستانی فوج کامعاونتکر رہا ہے۔ ان علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کی مدد کیلئے یہ گروہ ہمیشہ سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جو بلوچ نسل کشی اور جنگی جرائم میں پاکستان کا معاون کارہیں،انہیں پاکستانی فوج جیسا سمجھا جائے گا اور اسی طرح کی سزا دی جائے گی۔ اس وقت پاکستان بلوچ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے۔ عالمی قوانین کے مطابق یہ سنگین جرائم ہیں،لہٰذا بلوچ قوم پاکستان کی مدد و معاون سے دور رہے۔