پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حاجی موسی، قدیر اور صغیر ولد حاجی موسی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں کھانا کھا رہے تھے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment