وی بی ایم پی نے لاپتہ افراد کے اندراج کیلئے پروفارمہ جاری کردیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی تنظیم ”وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز“نے لاپتہ افراد کے اندراج کیلئے ایک پروفارمہ جاری کردیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے فیس بک پیج پر اس پروفارم کے حوالے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے لاپتہ افراد کی تفصیلات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم نہیں کیے ہیں وہ فوری طور پر تنظیم کا پروفارمہ فل کرکے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تنظیم کے احتجاجی کیمپ میں آکر جمع کرادیں یا پھر فارم کے ساتھ جبری طور پر لاپتہ شخص کے حوالے سے وڈیو بنا کر اس نمبر 03363832416 پر وٹس ایپ کردیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی جانب سے جبری طورپر لاپتہ کئے گئے افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل کے بڑھتے ہوئے وارداتوں پر لاپتہ افراد لواحقین سمیت انسانی حقوق تنظیموں اور سیاسی و سماجی حلقوں میں ایک تشویش پائی جارہی ہے۔

اب تک سی ٹی ڈی کی جعلی مقابلوں میں 30سے زائد افراد کوقتل کیا گیا ہے۔اور تشویشناک امر یہ ہے کہ یہ سب کے سب پہلے سے لاپتہ تھے اور ریاست کی عقوبت خانوں میں قید تھے۔

اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سمی بلوچ نے گذشتہ دنوں کراچی میں سندھی، پشتون،بلوچ و دیگرانسانی حقوق تنظیموں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے لاپتہ پیاروں کی ایف آئی آر کااندارج کریں ان کے کوائف لاپتہ افراد تنظیموں کو بھی فراہم کریں تاکہ ریاست کی جانب سے جعلی مقابلوں میں ان کی قتل کو روکا جاسکے۔

Share This Article
Leave a Comment