بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے زہراہتمام تونسہ شریف کلمہ چوک پر ایک احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا جہاں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ کا دورہ کیا۔
احتجاجی کیمپ میں شریک ذولفقار بلوچ کا کہنا تھا کہ تونسہ شریف میں احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا مقصد بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے مسئلہ کو اجاگر کرنا ہے۔
احتجاجی کیمپ میں شریک سیاسی وانسانی حقوق کارکن سعدیہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اب تک ان جبری گمشدگیوں میں ہزاروں طالب علم اور دیگر افراد کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے اور ان حراست میں لے گئے، لوگوں کو بغیر کسی عدالتی کاروائی کے قتل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے واقعات روز مرہ کی معمول بن چکے ہیں بااختیار حکومتی ارکان ایسے معاملات کو غیر قانونی قرار دے کر جبری گمشدگیوں کے خلاف ایکشن لے۔