جی سیون ممالک نے طالبان سے انخلا کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
جی سیون ممالک کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور انخلا کی تاریخ میں توسیع پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں افغانستان سے 31 اگست کے بعد بھی محفوظ انخلا پر زور دیا گیا جبکہ غیر ملکیوں سمیت افغانیوں کے ملک چھوڑنے کی بھی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ جو افغان شہری افغانستان میں نہ رہنا چاہیں انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت ہونی چاہئے۔
جی سیون ممالک نے مطالبہ کیا کہ انخلا مکمل ہونے تک کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی نگرانی میں دیا جائے اور طالبان 31 اگست کے بعد بھی محفوظ انخلا کی اجازت دیں۔
دوسری جانب افغان طالبان کی وارننگ کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے 31 اگست تک افغانستان سے انخلا یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے کہا کہ انخلا مقرر وقت تک مقرر کر لیا جائے گا اور 31 اگست تک تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال لیا جائے گا۔