جھل مگسی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد قتل کردیئے گئے

0
250

جھل مگسی میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ باریجہ کی حدود گوٹھ کتھور میں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن اور اس کے آشنا کو پستول کے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

دریں ثناء لیویز تھانہ ہتھیاری کی حدود میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں علی شیر ولد علی جان قوم سولنگی سکنہ ہتھیاری ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جبکہ تحصیل گنداواہ کے علاقے نوشہرہ میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا، لیویز فورس موقع پر پہنچ کر فائرنگ بند کروا کر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here