عالمی دن برائے متاثرین جبری گمشدگی: بی این ایم کاجرمنی و نیدر لینڈ میں مظاہروں کااعلان

0
249

بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے بین الاقوامی دن برائے متاثرین جبری گمشدگی کے موقع پر جرمنی اور نیدر لینڈ میں بالترتیب 28 اور 30 اگست کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

بی این ایم جرمنی ھنکین کے طرف سے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی دن برائے متاثرین جبری گمشدگی کے موقع پر 28 اگست کو جرمنی کے شہر چمنٹز میں ریچرڑ موبیوس اسٹریٹ کیم نٹس (Am wall/Richard-Möbius- Straße)کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف بی این ایم نیدر لینڈ چیپٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو بین الاقوامی دن برائے متاثرین جبری گمشدگی کی مناسبت سے ڈام اسکوائیر ایمسٹرڈم نیدرلینڈ کے مقام پر مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی ریاستی مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں۔بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور مظالم کے بارے میں دنیا کی آگاہی کے لیے بی این ایم ہر سال کی طرح امسال بھی 30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے احتجاج کر ئے گی۔

بی این ایم نیدر لینڈ کی طرف سے اس حوالے سے جاری کردہ دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اگر آج ہم نے اپنے جبری گمشدگان کے لیے آواز نہیں اٹھائی تو کل ہمارے لیے بھی کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہوگا۔ ہم اس مسئلے پر بات کریں گے تب دنیا کو پتا چلے گا کہ بلوچ نام کی ایک قوم موجود ہے جس پر پاکستان نے قبضہ کیا ہے اور اس پر مظالم ڈھا رہا ہے، بلوچ قوم کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے بی این ایم کے مرکزی ترجمان نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے۔

بچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تیس اگست کو نیدرلینڈز میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ہر سال تیس اگست کو بین الاقوامی دن برائے متاثرین جبری گمشدگی International Day of the Victims of Enforced Disappearnces دنیا بھر میں ان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بلوچستان میں پاکستانی مظالم میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں جبری گمشدگی سر فہرست ہے کیونکہ بلوچستان میں اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد جبری لاپتہ ہیں۔ انہیں پاکستانی اداروں نے خفیہ ٹارچر سیلوں میں رکھا ہے۔ ان میں بچے، بوڑھے، جوان اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے تیس اگست کو نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں احتجاج اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here