سی آئی اے ڈائریکٹر کی طالبان رہنما عبدالغنی برادر سے ملاقات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق سوموار کو سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کابل میں طالبان رہنما عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام جو اس ملاقات کے متعلق جانتے ہیں کے مطابق اس ملاقات میں ممکنہ طور پر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی 31 اگست کی تاریخ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی آئی اے نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب جی سیون ممالک کا اجلاس ہو رہا جس میں انخلا کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں اتحادیوں کو سنا جائے گا۔

برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ 31 اگست کے انخلا کی تاریِخ میں توسیع پر غور کریں۔

امریکی اتحادیوں نے متنبہ کیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک طالبان سے دوڑ کر ملک چھوڑنے والے افغان باشندوں کا انخلا مکمل نہیں کر سکے گے جبکہ طالبان نے کہا ہے کہ اگر 31 اگست تک انخلا میں توسیع کی گئی تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘

Share This Article
Leave a Comment