کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے تقریباً ستر کلو میٹر دور نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار کانکوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مارواڑ میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کانکوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور ایک کاکوئٹہ جبکہ دو کا تعلق شانگلہ سے ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں عنایت الرحمان ولد شفیق سکنہ کہو ڈھیری اور گل حکیم شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment