کولواہ میں فوجی بربریت جاری، کوئٹہ سے ایک نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ اور گرادونواح شاپکول، جت، بلور اور سِگگ کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج زمینی وفضائی بربریت جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹرشیلنگ کر رہے جبکہ علاقائی مخبر بھی فوج کی رہنمائی کیلئے ان کیساتھ موجود ہیں۔

دریں اثنا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک اور شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیاہے۔

جس کی شناخت آفتاب قمبرانی کے نام سے ہوگئی ہے جو کوئٹہ کے کلی قمبرانی کے رہائشی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہیں۔

آفتاب قمبرانی کو کچھ روز قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب قمبرانی کو 14 اگست کو مشرقی بائی پاس سے پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment