آواران، واشک و گچک میں فوجی بربریت جاری،4افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقہ پیراندر زرانکولی،جکرو، کندھار، ششتری اور وادی میں گذشتہ رات پاکستانی فوج کے پیدل دستے داخل ہوچکے ہیں فوجی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح واشک کے علاقہ ٹوبہ اور مشکے کے علاقہ سولیر سے بھی فوجی بربریت کی اطلاعات ہیں جہاں فورسز نے 3افراد کو گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

جن کی شناخت میر دریا خان، حسن اور محمد انور ناموں سے ہوگئی ہے۔

جبکہ پنجگور گچک پینکلانچ سے فورسز نے پنڈل نامی شخص کو گرفتار کرکے جبری طور پرلاپتہ کردیا اور علاقہ مکینوں کو سختی سے حکم دیاگیاہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں محدود رہیں گے۔ اور فوجی آپریشن تک گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ آپریشن گذشتہ دن ٹوبہ میں چوکی پر حملہ اور فوجی قا فلہ کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے بعد کیا گیاہے۔جس میں کپٹن شفقت سمیت آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اور اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment