پنجشیر کے قریب طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا، امر اللہ صالح

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

أفغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور شمالی مزاہمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہوا ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصانات پہنچانے کے دعوے کئے گئے ہیں۔

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے مطابق اس سے قبل اندراب وادی میں انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اتوار کو ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’مذاحمتی افواج‘ نے سالنگ پاس بند کر دیا ہے اور ’یہ وہ علاقے ہیں جہاں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘

طالبان ذرائع کے مطابق اُن کے ایک جنگجو کمانڈر قاری فصیح الدین لڑائی کی قیادت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شمالی مزاہمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے انھوں نے لگ بھگ تین سو طالبان جنگجوؤں کو مار دیا ہے تاہم طالبان اس دعوے کی تردید کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment