ضلع پنجگور میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر حملہ کر کے انکے کئی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سر مچاروں نے سولیر کے علاقے میں پاکستانی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا،مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا،عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی مدد کے لیے آنے والی ایک گاڑی بھی دھماکے سے تباہ ہوئی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور آپریشن شروع کر دی ہے،ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستانی فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔