گوادر کے ماہی گیروں کو سمندر نہ جانے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نے ضلع گوادر کے ماہی گیروں کو سمندر نہ جانے کا حکم جاری کردیاہے۔
حکم نامے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے ضلع بھر کے تمام ماہی گیروں کوسختی کے ساتھ تنبیہ کی ہے کہ آج رات کوئی بھی ماہی گیر سمندر نہیں جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں ماہی گیروں کو کہا گیا ہے وہ اپنے گھروں میں محدود رہیں۔
لیکن اس حکم نامے میں سمندر نہ جانے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ماہگیر حلقے پریشان ہیں کیونکہ اس طرح کے حکم نامے اس وقت جاری کئے جاتے ہیں جب سمندر میں کسی طوفان کا آمد متوقع ہو۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز گوادر میں چینی انجینئر زکی گاڑی پر فدائی حملہ ہواتھا جس میں دو بچوں سمیت 9چینی ورکروں کی ہلاکت کی خبریں رپورٹ ہوئی ہیں۔