گوادر: بحرہ بلوچ میں غیر قانونی فشنگ کرنیوالے 2 ٹرالرز دھر لئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

محکمہ فشریز بلوچستان کے مطابق گوادر میں دو مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف سندھ کے 2 ٹرالرز دھرلیے گئے۔اور عملے کو گرفتارکرکے ٹرالرز کی مچھلیاں ضبط کر لی گئیں۔

محکمہ فشریز نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر میرین احمد ندیم فشریز آفیسر صغیر زمان اور انسپکٹر فشریز عبدالمطلب کی سربرائی میں محکمہ کے جوانوں کی ٹیم کو ساحل گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف سندھ کے ٹرالر کی تعاقب کے لیے گشت پر بھیج دیا۔

دوران پیٹرولنگ ٹیم نے گوادر کے مغربی ساحل پدی زر ایریا میں 12 ناٹیکل مائیل کے اندر ایک ٹرالر کو غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار میں مصروف پایا۔جس پر فشریز پیٹرولنگ ٹیم نے مذکورہ ٹرالر کا تعاقب کیا اور سخت جدوجہد کے بعد سندھ کے ٹرالر بنام سبحان اللہ نمبر 16742 B کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں پکڑی گئی مچھلیوں کی نیلامی محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کی جائے گی۔

واضع رہے کہ بحرہ بلوچ میں سندھ سمیت چین کی بڑت بڑے ٹرالرز کو مقتدر حلقوں کی جانب سے مکمل چھوٹ دی گئی جہا ں وہ سمندری حیات کی بے دریغ نسل کشی میں مصروف ہیں،جس سے چھوٹے ماہیگیر نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے۔

جبکہ غیر قانونی فشنگ کیخلاف ماہیگیر کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں اور وہ محکمہ فشریز کو بھی موردا لزام ٹھہراتے ہیں کہ وہ بھی غیر قانونی ٹرالرز مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment