محکمہ تعلیم بلوچستان کا رواں سال یکساں قومی نصاب پر عمل درآمد کرانے سے معذرت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

محکمہ تعلیم بلوچستان نے رواں سال یکساں قومی نصاب پر عمل درآمد کرانے سے معذرت کرلی۔

آئندہ سال مارچ سے شروع ہونے والے تعلیمی سال میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق صوبائی کابینہ صوبے میں یکساں تعلیمی نصاب پر عمل درآمد کی منظوری دے چکی ہے تاہم محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کوایک سمری بھجوائی گئی کہ صوبے کے سرد علاقوں میں نیا تعلیمی سال مارچ میں شروع ہوا ہے جس کیلئے کروڑوں روپے کی درسی کتب چھپوائی گئی ہیں۔

اس لئے رواں سال یکساں قومی نصاب پڑھنا ممکن نہیں ہے۔

محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دئیے گئے نصاب پڑھانے کیلئے اساتذہ کو تربیت بھی دی جائے گی جس کیلئے آٹھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment