گچک میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں جوان تاک کے مقام پر پاکستانی قابض فوج کے کواری پوسٹ کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں قابض فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج کے اہلکاروں نے مختلف اطراف میں سویلین آبادی کی جانب متعدد مارٹر گولے داغے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرمچاروں کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment