سبی اور تربت میں فائرنگ سے 2افراد قتل جبکہ 4زخمی ہوگئے۔
سیبی میں مرکزی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور چار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتاتی جارہی ہے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ثنا بی بی، نسیمہ بی بی، شعبان اور جلال شامل ہیں۔
واقعہ پرانی دشمن کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
دریں اثنا ضلع کیچ کے تربت کے علاقے کرکی سنگ آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
جس کی شناخت عظیم ولد حسین کے نام سے ہوگئی۔
مقتول کے ورثا نے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ورثا کا کہنا ہے زمین کی تنازعہ کی وجہ سے انھیں قتل کیا گیا ہے جس میں اس کے قریبی عزیز ملوث ہیں۔