پاکستانی فوج نے کیچ اور ڈیرہ بگٹی سے دس افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے مندگوبرد کو گزشتہ رات بارہ بجے گھیرے میں لے کر شہید زبیر کے گھر پر چھاپہ مارکر سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے
ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور ستار ولد حاجی چارکی، قیوم ولد شیرمحمد، الیاس ولد شیرمحمد،شعیب ولد ماسٹر رفیق،محیب ولد ماسٹررفیق،شعیب ولد حمید اور پرویز ولد رسول بخش کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں گھروں پر چھاپے مار کر تین افراد مختار ولد رکھیا بگٹی، بشیر ولد غلام حسین بگٹی اور طارق ولد پیری بگٹی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لواحقین سراپا احتجاج ہیں دوسری جانب پاکستانی فوج لوگوں کو بازیاب کرنے کے بجائے مزید لوگوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کررہا ہے
اس وقت جبری طور پر لاپتہ بلوچوں کی لواحقین کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرکے احتجاج کررہے ہیں جہاں پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین 48 گھنٹوں تک احتجاج کرینگے۔اور پچھلے گیارہ سالوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ کا بھی احتجاج جاری ہے