پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ بلیدہ الندور سے ایک لاپتہ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
پنجگور کے علاقے پنچی تسپ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو شدیدزخمی کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین ولد جمعہ جبکہ زخمی کی شناخت محمد علی ولد رحمت کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ محمد حسین اور محمد علی دونوں پنچی تسپ کے رہائشی ہیں جو ایک موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر جا رہے تھے کہ انھیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پنچی کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد حسین ولد جمہ موقع پر ہلاک جبکہ محمد علی ولد رحمت شدید زخمی ہوگیا۔
دریں اثنا بلیدہ کے علاقے الندور میں پاکستانی فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مار ایک نوجوان کو گرفتارکر کے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جس کی شناخت شہاب ولد بشیر کے نام سے ہوگئی ہے۔
یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا ہے۔