ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جھاؤ کے علاقے بارگین گذی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس شدید حملے کے بعد فورسز اپنی ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر مقامی آبادی کے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ نے ا س حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارگیں گذی چوکی پر حملہ ہوا ہے تاہم ہلاکتوں اورزخمیوں کی اطلاعات ان تک نہیں پہنچی ہیں۔اور فوجی ذرائع نے اس حوالے کچھ بتانے سے گریز کیا۔
تاہم اطلاعا ت ہیں کہ قابض پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ہو اہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔