نصیر احمد بلوچ بی این ایم جنوبی کوریا کے صدر منتخب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ آٹھ اگست کو بی این ایم کوریا زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت نصیر احمد بلوچ منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈے سابقہ رپوٹ، عالمی و علاقائی صورتحال اور تنظیمی امور پر بحث کی گئی۔

اجلاس کے آخر میں زونل انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے مطابق زونل صدر نصیر احمد بلوچ، نائب صدر سمیر بلوچ، جنرل سیکریٹری میر یاسین بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری زیب بلوچ اور فنانس سیکرٹری بشام بلوچ منتخب ہوئے۔

درایں اثنا بی این ایم ڈائسپورا کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جنوبی کوریا کے نومنتخب زونل کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب کابینہ کے ارکان پارٹی فعالیت کے بھرپور محنت کریں گے۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا بی این ایم کارکنان پارٹی کو ڈائسپورا کی سطح پر منظم کرکے جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس کوشش کے مثبت ثمرات ہمیں مل رہے ہیں۔ آج بی این ایم کئی ممالک میں منظم انداز میں بلوچ قومی تحریک کی نمائندگی کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment