مستونگ میں قتل کے مقدمے میں علیزئی قبائل کے سردار گرفتار ی کے ردعمل پر مشتعل علیزئی قبائل کے افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کواحتجاجاًبلاک کردیا۔
واضع رہے کہ 2019 میں شاہوانی اور علیزئی قبائل کے درمیان قبائلی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے شاہوانی قبائل کاایک نوجوان موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔
شاہوانی قبائل نے علیزئی قبائل کے سردار شاہ زمان علیزئی اور دیگر ملزمان پر فائرنگ اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گزشتہ شب کوئٹہ سریاب میں شادی ہال سے سریاب پولیس نے سردار شاہ زمان علیزئی کو مذکورہ قتل کے کیس میں گرفتار کرکے مستونگ پولیس کے حوالے کردیا۔
ردعمل میں علیزئی قبائل کے مشتعل افراد نے علیزئی قبائل کے سردار شاہ زمان علیزئی کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پررکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کیا۔ اور سردار شاہ زمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مقامی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے قومی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بحال کی۔