پنجگور میں ایک اور نوعمر لڑکا جبری طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔
جس کی شناخت قابوس ولد محمد اسلم کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ چتکان پنجگور کے رہنے والا نوعمر لڑکا قابوس بدھ کی شام چار بجے سے لاپتہ ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ دنوں ایک تین سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے اغوا اور بے رحمانہ تشددکے بعد قتل کرکے لاش پھینک دیا تھا۔ جس کے ردعمل پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے۔اور شہری قابوس ولد محمد اسلم کی جبری گمشدگی کے واقعے کو گذشتہ دنوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے تین سالہ بچے قدیر خلیل کے اغوا سے جوڑ رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا اغوا تشویشناک ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔