جھاؤ میں فوجی بربریت کا آغاز،لیویز فورس بھی شامل

0
305

جھاؤ میں فورسزپر حملے کے بعد فوجی بربریت شروع ہوگئی ہے۔

جھاؤ اور گردونواح سمیت پہاڑی ایریا میں بڑی تعداد میں فوجی دستے داخل ہوگئی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

سنگر نیوز ڈیسک کومقامی ذرائع سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں دو اگست کو جھاؤ کے علاقے سیڈ میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں پاکستانی فوج کو کافی جانی مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ دھماکے بعد جہل جھاؤ کے پہاڑی علاقوں میں فوجی بربریت کا آغاز کردیا گیا جو ہنوز جاری ہے۔اور آج علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں لیکن تاحال کسی قسم کی جبری گمشدگی اور ہلاکت کی اطالاعات نہیں ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھاؤ میں جاری فوجی بربریت میں مقامی لیویزاہلکار بھی شامل ہیں جو پاکستانی فوج کی معانت کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here