تربت سے جبری لاپتہ جہانزیب بلوچ رہا ہوگئے

0
253

تربت سے جبری طور پر لاپتہ جہانزیب بلوچ ریاستی عقوبت خانوں سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جہانزیب بلوچ کی رہائی کی تصدیق کردی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق جہانزیب بلوچ کو 9 اپریل کو آبسر بلوچی بازار سے لاپتہ کیا گیا۔اور اس کے ساتھ لاپتہ ہونے والے عیسیٰ میر دوست اور جلیل پھلین تاحال لاپتہ ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے امید ظاہر کی ہے حکومت عیسیٰ اور جلیل کی بازیابی کو بھی یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here