اوستہ محمد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چار ہندو تاجر کو لوٹ لیا۔
انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر وریام بیگ، انجمن تاجران رحیم آغا گروپ کے صدر عبدالجبار تنیہ اور ہندو برادری کے مکھی نانک سنگھ کی قیادت میں بدامنی کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگئی،تمام کاروباری مراکز بندکرلئے گئے اورسٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں پولیس انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین کے مطابق آئے روز گن پوائنٹ پر تاجر برادری سے ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل سائٹ اور موٹرسائیکل چھننے کے وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
صدر وریام بیگ، عبدالجبار تنیہ ہوٹل ایسوسی ایشن اوستہ محمد کے رہنما وڈیرہ شکیل احمد اوستو محمد صدیق میمن ہندو برادری کے مکھی نانک سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے آئے روز شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں اور ہندو تاجر ڈاکو کے نشانے پر آئے آج کے دن چار ہندو تاجر لٹ گئے۔جو پولیس انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے آخر کب تک یہ ظلم چلے گا انہوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرکے شہریوں کو فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔