بی آر اے نے پنجگورمیں فوجی چوکی پر حملہ و قبضے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے تنظیم کے سرمچاروں نے کل شام پنجگور کے علاقے بالگتر سہاکی میں سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم فورسز کی مرکزی کیمپ پر چاروں اطراف سے جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے کیمپ کے دو حفاظتی چوکیوں پر قبضہ کرکے پانچ اہلکار ہلاک کئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ چوکیوں پر قبضہ کرنے کے بعد فورسز کی مرکزی کیمپ پر راکٹوں اور خود کار اسلحے سے شدید حملہ کیا اس دوران پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد اہلکار کیمپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس دوران فورسز کی مدد کو آنے والے بیس سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے کو مرکزی کیمپ کے قریب شدید حملے کا نشانہ بنایا جس پر کمک کیلئے آنے والے فورسز کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا فورسز کی حفاظتی چوکیوں پر ہمارے سرمچار آدھے گھنٹے تک قابض رہنے میں کامیاب رہے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ بلوچ کش نام نہاد سی پیک منصوبے کے خلاف ہماری مسلح کاروائیاں تیز تر ہوں گے مزکورہ حملے کی ویڈیو فوٹیج جلد تنظیم کے آفیشل چینل پر جاری کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment