پنجگور میں فوج پر حملہ،تمام اہلکار ہلاک،چیک پوسٹ پر قبضہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پنجگور میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افرد نے حملہ کرکے تمام اہلکاروں ہلاک کیا جبکہ چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔

مقامی ذرائع نے سنگر میڈیا ڈیسک کو بتایا کہ گزشتہ روزشام کے وقت پنجگور کے علاقے کیلکور بالگتر سھاکی میں سی پیک روٹ کے حفاظت کے لئے قائم پاکستانی آرمی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حملے کے بعد فوجیوں کی کمک کیلئے آنے والے سیکورٹی دستے پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم مذکورہ حملے کی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضع رہے کہ مکران اور سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے تعینات سیکورٹی فورسزپر حملوں کی ذمہ داری اکثر بیشتر آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں لیتی آرہی ہیں۔تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی فوجی حکام کی جانب سے بھی کسی قسم کی کوئی خبرسامنے نہیں آئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment