کو ئٹہ وکچی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،نوکنڈی سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حاجی شہر بالاناڑی کچی کے علاقے چندڑ اور آمدان گاؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ ولد خیرجان ابڑو ہلاک جبکہ محمد امین ولد سبزل ابڑو شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی محمد امین کو سول ہسپتال سبی لے جایا گیا۔

جبکہ شال میں مستونگ روڈ پر الاصف ہوٹل کے قریب نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کی جس سے مقبول احمد ولد اللہ بخش بادینی، عمر 35 سالسکنہ کیچی بیگ ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا نوکنڈی سے نامعلوم شخص کی پرانی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

نوکنڈی سے 8کلو میٹر جنوب کی طرف ایک شخص کی تقریباً ایک ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کی پہچان نہیں ہوئی ہے مگر شکل سے افغان مہاجر لگتا ہے تاہم اس وقت کے اطلاعات تک لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق نوکنڈی انتظامیہ نے لا ش کی معلومات سن کر فوری طور موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا۔

ورثا کی معلومات نہ ملنے پر انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو دفنا دیا۔

Share This Article
Leave a Comment