خاران میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے2 کارندے ہلاک کئے،اصل ہدف جنرل قادر بلوچ تھے، بی آر اے

0
361

بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے)کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 29جولائی کو خاران سراوان روڈ پر بڈو کور کے مقام پر فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کارندوں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ سابقہ فوجی جنرل قادر بلوچ اور آئی جی ایف سی کے دورے کیلئے راستہ کلیئر کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک ہوگئے۔ ہماری تنظیم کا ہدف سابقہ فوجی جنرل قادر بلوچ تھے جو بلوچ کے لبادے میں ریاستی پیرول پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی قبضہ گیریت کو دوام دینے کیلئے چند بلوچ پارلیمانی کارندے بلوچ تحریک کے خلاف سرگرم عمل ہوکر دلالی کا کردار ادا کر رہے ہیں جب تک یہ عناصر اپنے منفی کردار سے باز نہیں آئیں گے ان کے خلاف ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ اپنی کاروائیاں تیز کریں گے۔

ہماری کارروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here