بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کا پہاڑی سلسلہ گذشتہ تین روز سے فوجی محاصرے میں ہیں،،مواصلاتی نظام بند کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت بھی جاری ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میر آباد بالیچہ کے پہاڑی سلسلہ گھاٹی، انجیر گہن، گازن کو گذشتہ تین وز سے فورسز نے محاصرہ میں لیاہوا ہے، فورسز کی بڑی نفری علاقے میں موجود ہے۔
دریں اثناء پنجگور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور میں پاکستانی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کیلکور کے علاقے چاب، حاجی آباد اور گردونواح میں شیلنگ کی ہے۔دوسری جانب کولواہ کے علاقے کاشت سے فورسز کا ایک پیدل دستہ کیلکور میں داخل ہوتا دیکھا گیا ہے۔
جبکہ پروم کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری ہے۔علاقائی لوگوں کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کی تیاری کی جارہی ہے۔