تربت میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں, یو بی اے

0
281

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات 10بجے کے وقت ہمارے سٹی نٹورک کے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے شہر شہرک میں سرنڈر شدہ شاکر عرف شاہین ولد غلام سرور کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کردیا اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے 


شاکر عرف شاہین گزشتہ کئی عرصے سے بلوچ مسلح تنظیموں سے وابستہ تھے وہ آزادی پسند تنظیم بی آر اے سے لے کر بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے منسلک تھے اور بعد میں کولواہ کے علاقے بدرنگ آرمی کیمپ میں سرنڈر ہو گئے..سرنڈر کرنے کے بعد شاکر عرف شاہین نے پاکستانی فوج کے پالے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ میں سرگرم عمل تھے اور آزادی پسندوں کا پیچھا کرنے کیلئے کئی بار آپریشنوں میں پاکستانی فوج کے ہمراہ دیکھا گیا اور علاقے میں پاکستانی فوج کے آشیرباد سے لوٹ ماری، بدمعاشی، منشیات فروشی اور سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث تھے اور بلوچ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے کیلئے اپنے علاقے میں منشیات کا اڈہ کھول رکھا ہے ہمارے سٹی نٹورک کے جانبازوں نے کئی بار اسکا پیچھا کیا. اور کل رات ہمارے سرمچاروں نے مجبور ہو کر انکے گھر میں گھس کر شاکر عرف شاہین کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کردیا. شاکر عرف شاہین کا ایک قریبی دوست زاہد ولد دہکان کہور بھی اسی حملے میں مارا گیا زاہد ولد دہکان کہور ایک بے گناہ تھا اور اس نے شاکر عرف شاہین کو بچانے کی بہت کوشش کی. جس سے وہ بھی مارا گیا ہماری تنظیم کا زاہد ولد دہکان کہور کی فیملی سے دلی ہمدردی ہے کہ انکا بیٹا اسی حملے میں مارا گیا..بلوچ مسلح تنظیمیں کئی بار وضاحت کر چکی ہیں کہ پاکستانی فوج اور انکے پالے ہوے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے عام عوام دور رہیں .کل رات کے واقح میں ہمارے سرمچاروں پر شاکر عرف شاہین کے گھر سے رات کی تاریخی میں کسی نے فائرنگ کھول دی لیکن ہمارے سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے. آخر میں ہم اپنے بزرگوں اور بلوچ  ماوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے بلوچ دشمن عناصر سے دور رہنے کی اپیل کریں کیونکہ بلوچ سرمچار ان پر کسی بھی وقت اور کہیں بھی حملہ کر سکتی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here