پاکستانی فوجی بربریت جاری،دو افراد حراست میں،ایک گاؤں مکمل جبری نقل مکانی پر مجبور

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کولواہ میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری،شاپکول کی آبادی جبری نقل مکانی پر مجبور،جبکہ گیشکور میں دوران آپریشن پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

پاکستانی فوج نے کولواہ اور گیشکور میں آبادی پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کل پاکستان فوج نے گیشکور زیک کے علاقے میں آپریشن کے دوران دو افراد رفیق ولد سعید اورسلیم ولک نیک محمد کو حراست بعد اپنے ساتھ لے گئے،جنکے بارے میں تاحال کو اطلاعات نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔

اسی طر ریاستی فورسز نے کولواہ شاپکول کے علاقے میں آبادی پر دھاوا بول کر لوٹ مار کے ساتھ خواتین،بچے،مردوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں اپنا آبائی علاقے سے جبری نقل مقانی پر مجبور کیا ہے،فوجی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو کہا ہے کہ یہاں سے چلے جائیں اور خضدار میں جا کر بسیں،جب عوام نے اس جبری نقل مکانی کی وجہ پوچھی تو فوجی اہلکاروں نے کہا کہ تم لوگوں کے تعلقات سرمچاروں سے ہیں۔

عوام کے سخت احتجاج پر اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے انھیں اپنے علاقے سے بدر کر کے کیچ کی جانب روانہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات آنے کے بعد اس خبرکو آپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment