اردن پرایرانی ساختہ ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا،شاہ عبداللہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے اعلان کیا کہ ان کے ملک پر اس سے قبل ایرانی ساختہ ڈرونوں طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں خطے میں ایران کی سرگرمیوں سے متعلق بہت سے خدشات ہیں۔

شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کے روز ”سی این این” کو دیے انٹرویو کے دوران کہا کہ جس طرح شام اور لبنان سے بعض اوقات اسرائیل پر حملہ کیا جاتا ہے مگر اس سے اردن متاثر ہوتا ہے۔ اسی طرح ہمیں بھی یہ خدشات لاحق ہیں۔ ہمارے بہت سے ممالک کو سائبر حملوں کا سامنا ہے۔ داعش کے ساتھ لڑائی کے عروج کے دوران جس طرح کے حالات تھے سرحدوں پر اسی طرح کی کشیدگی ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈرون ایرانی ساختہ تھے مگر ہم نے انہیں مار گرایا۔

اس سوال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے حالیہ مہینوں میں ہوئے ہیں۔ کچھ حملے پچھلے سال ہوئے مگر اب ان میں اضافہ ہوا ہے۔ اردنی بادشاہ نے مزید کہا کہ اردن نے ہمیشہ بات چیت کی حمایت کی ہے لیکن ہمارے پاس مُتعدد جائز خدشات موجود ہیں۔ اسرائیل اور خلیجی ممالک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے ایرانی جوہری اور بیلسٹک سسٹم پر امریکیوں سے توقع ہے کہ وہ ایران سے بات کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment