ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کی خبریں بے بنیادہیں

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ آزادی پسند اور بی ایل ایف کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی افغانستان میں ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ زندہ سلامت اور بلوچ تحریک آزادی کو لیڈ کر رہے ہیں، بلوچ قوم اطمینان رکھیں۔

سنگر میڈیا ہاؤس نے بلوچ آزادی پسند اوربی ایل ایف کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی کی افغانستان کے شہر قندھار میں ہلاکت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ رہنما زندہ اور سلامت ہیں اور وہ بلوچ تحریک آزادی کو لیڈ کر رہے ہیں۔

سنگر میڈیا ہاؤس نے اپنے باوثوق ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر اللہ نذربلوچ اپنی سرزمین بلوچستان میں اپنے ہزاروں آزادی پسند جہد کاروں کے ساتھ موجودہیں اور بلوچ جہد آزادی کی تحریک کو لیڈ کور رہے ہیں۔ لیکن دشمن ریاست کی پروپیگنڈہ میڈیا ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی ساتھیوں سمیت افغانستان میں ہلاکت کی خبرسے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب بلوچ تحریک آزادی کمزور ہو رہی ہے۔لیکن ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ بلوچستان میں زندہ سلامت موجود ہیں اور وہ بلوچ تحریک آزادی کو لیڈ کر رہے ہیں۔

سنگر میڈیا کے مطابق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی شہادت کی خبراس سے قبل بھی پاکستان اور ا س کے ہمنوا سرفراز بگٹی نے پھیلائی تھی جو بعد میں سفید جھوٹ کی شکل میں دنیا کے سامنے آگئی۔اور اب پاکستانی فوج اور اس کی کنٹرولڈ میڈیا وہی پروپیگنڈہ دوبارہ کر رہی ہے تاکہ بلوچ قوم کو اس کے تحریک آزادی سے مایوس کیا جاسکے۔لیکن سوشل میڈیا کی بڑھتی اثرو رسوخ کی وجہ سے پاکستان ہر جھوٹی پروپگیڈہ تشت ازبام ہوجاتی ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ سے سنگر میڈیا کے بیورو چیف نے رابطہ کیا اور وہ اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے انکو کہا کہ یہ پاکستانی فوج کی میڈیا پروپیکنڈہ کا ایک حصہ ہے جو مقبوضہ بلوچستان میں اپنی شکست خوردہ فوجیوں کی مورل سپورٹ کو بحال کرنے کے ساتھ عالمی دباؤ کو کم کرنا چاہتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment