وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سبا نے 30اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر ہزاروں افرادپر مشتمل مارچ کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔
ہزاروں افرادپر مشتمل اس مارچ کا اعلان وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے۔
وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سبا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 30اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر سندھی، بلوچ، پشتون اور اردو بولنے والے سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں ہزاروں لوگوں پر مشتمل مارچ نکلے گا جو گورا قبرستان سے شروع ہوکرکراچی پرسی کلب تک اختتام پذیر ہوگا۔
بیان میں سندھی، بلوچ، پشتون اور اردو بولنے والے سمیت تمام لاپتہ افراد کے اہلخانہ اوربلوچ مسنگ پرسنزسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
واضع رہے کہ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سبا،سندھ میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والوں کے عزیز واہلخانہ کی تنظیمیں ہیں جو گذشتہ دوتین سالوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔اور بلوچ مسنگ پرسنزکی احتجاجی مظاہروں اوربھوک ہڑتالی کیمپس میں بھی شریک رہی ہیں اور دونوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کیلئے شانہ بشانہ جدوجہد کرتی ہیں۔