افغانستان نے پاکستان سے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو کابل واپس بلالیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر نے اسلام آبادسے افغان سفیراور سفارتی عملے کو واپس بلایا جبکہ افغان سفیراورسفارتی عملے کوسیکیورٹی کے معاملے پر واپس بلایاگیا۔افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کاوفدپاکستان کا دورہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے کو اغو کرنے کے بعد پاکستان نے24 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا, مگر اس حوالے کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی اداروں سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا اور کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment