پسنی میں فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پرنامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

فورسز نے نوجوان کو پسنی کے علاقے ببر شور وارڈ نمبر 1 سے گذشتہ شب حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جسکی شناخت داد بخش ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر اور بلوچی زبان کے شاعر ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں لوگوں کا لاپتہ ہونے کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے گذشتہ دنوں فورسز نے کیچ سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment