مستونگ سے ایک اور ضلع کیچ سے چار نوجوان فورسز کی حراست سے بازیاب

0
349

مستونگ سے ایک اور ضلع کیچ سے چار نوجوان فورسز کی حراست سے بازیاب

مستونگ سے پاکستانی فوجی عقوبت خانے میں برسوں اذیت برداشت کرنے والے جبری لاپتہ عبدالحکیم ولد جمعہ خان بنگلزھی کو رہا کر دیا گیا ہے۔انھیں 13 دسمبر 2017 کو دشت ضلع مستونگ سے پاکستانی فوج نے گرفتار کیا تھا۔

جبکہ مند سے شکار کو جانے والے چار زیر حراست نوجوانوں کو بھی پاکستانی فوج نے رہا کردیا ہے۔

چار نوجوان حیاتان ولد محمد کریم، قادر بخش ولد اسماعیل، قادر بخش ولد یونس ساکنان گیاب اور یحی ولد بجار سکنہ گوک مند گھر سے بروز بدھ30 جون 2021 کو شکار کے لیے پہاڑوں کی طرف نکلے تھے جن کی بعد ازاں فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی خبر سامنے ا?ئی۔

انھیں گذشتہ 14 دن سے فوجی کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here