پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار دو بھائیوں کے لواحقین کا انکی بازیابی کی اپیل

0
269

تربت میں گمشدگی کے شکار دو بھائیوں کے لواحقین کا پریس کانفرنس اور بازیابی کی اپیل

کیساک سے تعلق رکھنے والے اے ایس ایف اہلکار بہاؤالدین اور ان کے بھائی لیویز اہلکار الطاف بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے بہنوں نے خواتین رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لواحقین نے کہا کہ یکم جولائی کو ان کے دونوں سرکاری ملازم بھائیوں کو تربت سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا۔ان کے گمشدگی کی اطلاع کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ کو دینے کے ساتھ کئی مرتبہ ملاقات میں بھائیوں کی بازیابی کے لیے اپیل کی مگر ہمیں صرف تسلیوں سے بہلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمشنر مکران نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ہمارے بھائی اداروں کی تحویل میں حفاظت سے ہیں اور انہیں بہت جلد رہا کیا جائے گا لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود اب تک بھائیوں کو رہا نہیں کیا گیا جس سے ہمیں سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے دونوں بھائی بے قصور اور سرکاری اداروں میں ملازم ہیں، اگر ان کے خلاف غیر قانونی یا مشکوک سرگرمیوں کے ثبوت تھے تو اغوا اور جبری گمشدگی کے بجائے قانونی طریقے سے ان کو اپنے متعلقہ اداروں کے زریعے پوچھ گچھ کیا جاتا۔
انہوں نے اپنے ملازم بھائیوں کی با حفاظت رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ہماری اپیل ہے کہ بھائیوں کو عید سے پہلے رہا کرکے ہمیں عید کا پر مسرت موقع خوشی سے گزارنے دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here