یمن کا امریکی کانگریس سے حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یمن کی آئینی حکومت نے امریکی کانگریس سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹر پیغامات میں کہا ہے کہ ہم امریکی کانگریس کو خطے میں ایران کے سب سے خطرناک تنظیموں میں سے ایک حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا لاکھوں یمنیوں کے قتل، اغواءاور انہیں اپنے گھروں سے بیدخل کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ حوثیوں نے یمن کے خیر خواہ پڑوسی ممالک کو حملوں کا نشانہ بنانا۔ سمندروں اور خشکی پر بارودی سرنگیں نصب کیں۔ بین الاقوامی مال برادر جہازوں پر حملے کیے اور ایران کے ایماءپر خطے میں انارکی پھیلانے کی مذموم کوشش کی۔

یمنی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ ہم مشرق وسطیٰ میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنے، اس کی فرقہ وارانہ ملیشیاو¿ں کو ختم کرنے اور اس کے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے میں وائٹ ہائوس انتظامیہ کے کردار کی مرکزی حیثیت پر زور دیتے ہیں۔

الاریانی نے خطے اور دنیا کے ممالک میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تہران حکومت پر سیاسی اور معاشی دباو¿ کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یمنی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی نشر کیا جو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، کانگریس میں امور خارجہ کی کمیٹی میں ہونے والی سماعت کے دوران امریکی کانگرس کے رکن ایڈم ڈینیئل کیسنجر کے تبصرے پر مشتمل ہے۔ اس تبصرے میں عراق، لبنان، یمن اور شام میں ایرانی حمایت یفتہ ملیشیاﺅں کے منفی کردار کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment