بلوچ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے لواحقین کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے

0
459

جبری طور پر حراست بعد لاپتہ ہونے والے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے لواحقین کی جانب سے پانچ فروری سے دو دونوں کے لئے کراچی پریس کلب کے سامنے عارضی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی جائیگی

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوپٹر پر لاپتہ راشد حسین کی بہن فریدہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم دیگر بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین کے ہمراہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے کل دوپہر دو بجے سے 48 گھنٹے تک کراچی پریس کے سامنے بیٹھ کر اپنا احتجاج رکارڈ کروائیں گے۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کرکے ہماری ساتھ دیں

فریدہ بلوچ لاپتہ راشد حسین کی بہن ہیں، فریدہ بلوچ الزام عائد کرتی ہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو راشد حسین کو شارجہ سے متحدہ عرب امارات کی حفیہ اداروں نے جبرا لاپتہ کرکے حبس بے جا میں رکھا اور کئی ماہ تک ٹارچر کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا تاہم راشد حسین کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

کراچی میں بھوک ہڑتالی کیمپ کے بارے میں تین مہینوں تک پاکستانی فوج کے حراست میں رہنے والی بلوچ خاتون حانی بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں پشتون سندھی اور دیگر اقوام اور سول سائٹی سے تعلق رکھنے والی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات پانچ فروری سے کراچی پریس کلب کے سامنے ہم دو دنوں کے لئے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ہم لوگوں کا ساتھ دیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here