مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع گوادر، پنجگوراور کیچ کو بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے سے معطل ہے۔
ایران کی جانب سے جیکی گور مند 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کیکام کے باعث گوادر، پنجگوراور کیچ کو بجلی کی سپلائی 15 سے زائد گھنٹوں سے معطل ہے۔
ترجمان کیسکو کے مطابق ٹرانسمیشن لائن پر مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بجلی بحال کردی جائیگی۔
گوادر، پنجگور اورکیچ میں ایران سے بجلی سپلائی ہوتی ہے، مکران میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے تینوں اضلاع کے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔