ایران کیخلاف ٹھوس حکمت عملی اپنایا جائے، یورپی پارلیمنٹیرینز کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یورپی پارلیمنٹ کے درجنوں ارکان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکام پر دہشت گردی کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کرے۔

العربیہ / الحدث کے نامہ نگار کے مطابق پیر کو بیان یورپی پارلیمنٹ کے 63 ارکان نیایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں یورپی یونین کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایران کے خلاف ٹھوس اور مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے یوروپین ہیومن رائٹس پینل کوڈ کی دفعات کے جامع نفاذ کے لیے تہران پر پابندیاں عاید کرنے کے ساتھ ساتھ یورپی یونین میں ایرانی حکام کی دہشت گردی کا نوٹس لینے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

قبل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران یورپی یونین نے 80 سے زائد ایرانی عہدیداروں اور اداروں کو اپنی پابندیوں کی فہرستوں میں شامل کیا ہے۔ ان عہدیداروں میں مظاہرین کو کچلنے،ظالمانہ گرفتاریاں اور تحقیقات کے دوران ملزمان سے جبری اعتراف جرم کرانے جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment