کٹھ پتلی وزیر ظہور بلیدی کے بھائی کا پولیس پر فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بدنام زمانہ کٹھ پتلی صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی نے پولیس پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ صوبائی وزیر کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے پولیس تربت برانچ کے مطابق وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی نے پولیس پر نشہ میں دھت ہو کر فائرنگ کی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ اور گردنواح میں کئی جرائم پیش افراد کو ظہور بلیدی کا سرپرستی حاصل ہے جبکہ سانحہ ڈنک کے مرکزی ملزم اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار سمیر سبزل کا ظہور بلیدی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پہ پہلے وائرل ہوچکے ہیں۔

اسکا مذکورہ بھائی میں بلیدہ،زامران،کیچ میں ڈیتھ اسکواڈ کا اہم سرغنہ بتایا جاتا ہے

اس سے پہلے بھی ظہور بلیدی کا ایک بھائی نور احمد پہ بھی لوگ یہ الزام عائد کرتے تھے کہ وہ مختلف سماجی برائیوں میں ملوث تھا جسے مسلح افراد نے بعد ازاں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment