بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے شیراز میں سلاہ کوہ کے مقام پر سرحد کو باڑ لگانے کی سیکورٹی پر معممور فوجی اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ آج علی الصبح سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگا کر سیکورٹی کیلئے آنے والی تین اہلکاروں پر فائرنگ کرکے انکوہلاک کیا۔ ان کی مدد کیلئے آنے والوں پر حملہ کرکے ایک اور اہلکار کو ہلاک کیا۔ قریبی چوکی سے سرمچاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ سرمچاروں کا حملہ روکنے میں ناکام رہے۔ وہاں پر موجود مشینری کو بھی حملے میں نقصان پہنچا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ24 جون کو سرمچاروں نے پارک ہوٹل کے قریب قائم فوجی چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔