بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر تعلیم یار محمد رند نے استعفیٰ دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یار محمد رند نے اسی پر بس نہ کرتے ہوئے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی دوستوں اور حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے وزارت چھوڑنے کا اعلان اسمبلی کے اجلاس میں نئے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

یار محمد رند، جام کمال خان علیانی کی قیادت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر ہیں۔

گزشتہ ماہ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ ‘میں استعفیٰ دیتا ہوں کیونکہ اس کابینہ کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے، میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دے رہا کہ میں مزید جام کمال کی زیر قیادت کابینہ کا حصہ رہوں ‘۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے مفاد میں کیے جانے والے کاموں میں حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، لیکن اگر حکومت نے بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ کیا تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال میں اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو وزیر اعلیٰ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment