بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت اسامہ ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق کمسن بچہ جسکی عمر 17 سال ہے، حب چوکی میں ساتویں جماعت کا طالب ہے جنہیں فورسز نے 23 مئی کو کیچ کے علاقے گومازی سے دوران حراست لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
یاد رہے کہ 23 مئی کو فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دس کے قریب نوجوان اور کمسن بچوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جن میں ایک اور کمسن طالب علم طلال ولد دوست محمد بھی شامل ہے، دیگر لوگوں کی تصدیق پہلے ہوچکی ہے جبکہ اسامہ کے اغواء کی تصدیق آج خاندانی ذرائع نے کردی ہے۔