بلوچ آزادی پسند رہنما واحد کمبر نے لالہ عثمان کاکٹر کے وفات پر تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ میں لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں۔
بلوچ رہنما نے کہا ہے کہ اس قتل میں پاکستانی ایجنسیاں ملوث ہیں،لالہ عثمان کاکڑ کی اچانک وفات بلوچ اور پشتونوں کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ لالہ عثمان ایک تاریخ ساز شخصیت تھے انہوں نے اپنے سیاسی جدو جہد کے دور میں بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کے لیے اور عوام پر ظلم و استبداد کے خلاف مرد مجاہد کی طرح ہر فورم پر آواز بلند کی۔
وہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرتے رہے، اسی وجہ سے وہ پاکستانی مقدرہ حلقوں میں ناپسندیدہ شخصیتوں میں شمار ہوتے تھے اور اسی لیے لالہ عثمان کو راستے سے ہٹایا گیا، ہم بلوچ لالہ کی موت کو طبعی موت نہیں سمجھتے بلکہ لالہ کو شہید کیا گیا ہے۔
واحد کمبر بلوچ نے مزید کہا کہ میں لالہ کی سیاسی اور تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں،اقوام متحدہ،یورپی یونین سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ لالہ عثمان کاکٹر کے قتل کی تحقیقات کریں،پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے اور دنیا کو چائیے کہ اس دہشت گرد ریاست کے خلاف عملی قدامات اُٹھائے جائیں،۔
بلوچ آزادی پسند رہنما واحد کمبر نے کہا کہ پاکستانی سینٹ میں خود لالہ نے کہا کہ انھیں ملکی خفیہ ادارے قتل کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان جیسے دہشت گرد ریاست اور بدنام زمانہ آئی ایس آئی کو انصاف کے کٹہرئے میں لانے کے لیے لالہ کے الفاظ کافی ہیں،انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پنجاب کی چالاکیوں کو سمجھیں اور دہشت گرد ریاست کے خلاف بلوچ سندھی،پشتون قوم کی مشترکہ جدوجہد لازمی ہے۔
ہم لالہ عثمان کاکٹر کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں اور لواحقین کو اللہ تعالیٰ صبر اور براشت کی توفیق دے۔